چئیرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 19:36

چئیرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چئیرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چئیرمین پنجاب انفارمیشن تیکنالوجی بورڈ عمر سیف کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ان سے پی آئی ٹی بی کا اضافی چارج لے کر حبیب الرحمان گیلانی کو دے دیا گیا ہے جبکہ عمر سیف وی سی آئی ٹی یونیورسٹی برقرار رہیں گے،اس فیصلے کی منظوری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے فروری میں وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور چئیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ خبر کے مطابق وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی اور چئیرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف چئیرمین نادرا کے عہدے کے خواہش مند تھے اور انہیں عثمان یوسف مبین کی بطور چئیرمین نادرا تعیناتی پر شدید تحفظات تھے۔ استعفیٰ ارسال کرنے کے بعد ڈاکٹر عمر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا۔ استعفے کے بعد ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عمر سیف نے استعفے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔