چیئرمین نیب نےتمام افسران کے میڈیا انٹرویوز پرپابندی عائد کردی

صرف نیب ترجمان میڈیا کو مئوقف دینے کے مجازہوں گے، ڈی جی نیب کے انٹرویوکا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا، تمام معزز اراکان اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 19:43

چیئرمین نیب نےتمام افسران کے میڈیا انٹرویوز پرپابندی عائد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2018ء) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے تمام افسران کے میڈیا انٹرویوز پرپابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مئوقف دینے کے مجاز صرف ترجمان ہوں گے، ڈی جی نیب کے انٹرویوکا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائےگا، تمام معزز اراکان اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے افسران کے میڈیا اداروں کو انٹرویوز پرپابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صرف ترجمان نیب موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔

تمام معززاراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہورکے انٹرویوکا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا گیا ہے۔ ڈی جی نیب کے انٹرویوکا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائےگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہا کہ تحقیقات اورانویسٹی گیشنزکے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے۔ چیئرمین نیب کومیگا کرپشن کے مقدمات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

لوٹی گئی رقم کوواپس خزانے میں جمع کروانے کیلئے نیب سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ایڈن کے متاثرین کو ان کا حق دلانے کا وعدہ کرلیا، چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ سوسائٹی کا مالک نیب کی حراست میں ہے۔ لیکن سوسائٹی کے مالک کو پاکستان لانے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے پاس اتنی جگہ نہیں۔

جتنے متاثرین ہیں۔ نیب کے پاس سوسائٹی مالک کے20ارب کے اثاثہ جات ہیں۔ تمام متاثرین کوان کا حق ضرورملے گا۔ چیئرمین نیب نے مسئلہ حل کرنے کیلئے متاثرین سے6 ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔ چیئرمین نیب نے متاثرین سے6 ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ 6ہفتوں میں اثاثوں کی رقم متاثرین میں تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 3روزہ دورے پر لاہو ر پہنچے ہیں۔ چیئر مین نیب آج بروز ( پیر ) کو نیب لاہور کمپلیکس کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری کے معاملہ پر ملاقات کریں گے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری کے مسئلے سمیت نیب کیسز سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا۔ اسی طرح ڈی جی شہزاد سلیم کے متنازع انٹرویو کا جائزہ بھی لیا۔