پاکستان کے غریب عوام کرپٹ نہیں ہیں بلکہ امیر طبقہ نے ملک کو لُوٹا ہے‘چوہدری محمد سرور
وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں ایک کروڑ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ غریب طبقہ کیلئے 50 لاکھ گھر بنائے جائیں گے 0 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لئے تمام وزراء ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، غربت، بے رزگاری، دہشت گردی اوربجلی کے چیلنجز پر قابو کا حل صرف اور صرف معیاری تعلیم کا فروغ ہے‘گورنر پنجاب
پیر 12 نومبر 2018 21:47
(جاری ہے)
اس موقع پر معاون فاؤنڈیشن کے چیئرمین و چیف نیول آف سٹاف ایڈمرل (ر) آصف سندھیلہ، اخوت فاؤنڈیشن کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او شیخو پورہ کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دُنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے قلم کی طاقت سے ترقی حاصل کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے رزگاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر ووکیشنل سنٹروں کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گورنرنے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا عہدہ او ر دولت بیکار ہے جس سے دکھی انسانیت کوفائدہ نہ پہنچے۔ گورنرنے گاؤں میں ووکیشنل ٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پر آصف سندھلہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بچیوں کو سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کے کورس کرائے جاتے ہیں اس کے علاوہ بچوں کو موٹر مکینک کی تربیت بھی جاتی ہے۔ گورنرنے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن صوبہ کی 42 جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے علاوہ میڈیکل لیب بھی قائم کر رہی ہے۔ آصف سندھلہ کے مطالبہ پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مہموں والی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ اخوت نے ضلع شیخو پورہ میں ایک لاکھ گھرانوں میں 3 ارب روپے بلا سود قرض دیئے ہیں جن کی واپس سو فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ایک کروڑ روزگار اور 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کے لئے اس سفر میں ان کے شریک ہیں۔ تقریب سے معاون فاؤنڈیشن کے سربراہ آصف سندھیلہ نے خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.