تریشا چیٹی انجری کے باعث ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے باہر، فائی تیونی کلف جنوبی افریقن سکواڈ میں طلب

پیر 12 نومبر 2018 22:02

تریشا چیٹی انجری کے باعث ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے باہر، فائی تیونی ..
سینٹ لوشیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز تریشا چیٹی انجری مسائل کے باعث رواں آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سے باہر ہو گئیں، ان کی جگہ فائی تیونی کلف کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ٹیم کوچ ہلٹن مورینگ نے اپنے بیان میں بتایا کہ تریشا چیٹی تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان کا سو فیصد فٹ نہ ہونا اور میگا ایونٹ سے باہر ہونا ٹیم کیلئے بری خبر ہے، بلاشبہ انہیں خود بھی مایوسی ہوئی ہو گی، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔

ہم نے ان کی جگہ تیونی کلف کو سکواڈ میں طلب کیا ہے اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی ان کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :