پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے نئے چیئرمین واثق قیوم عباسی نے چارج سنبھال لیا

پیر 12 نومبر 2018 22:12

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) کے ترجمان کے مطابق صدر دفتر میں بورڈآف ڈائریکٹرز کا 69واں اجلاس ہواجس میں بی او ڈی کے تمام ممبران نے واثق قیوم عباسی (ایم پی اے حلقہ پی پی 12راولپنڈی )کو متفقہ طور پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن منتخب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید شیخ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف شکوری، پروفیسرڈاکٹر طاہر اندرابی،سبرینہ جاوید اور فوزیہ وقار نے شر کت کی۔

اجلاس میںبورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبران کے ہمراہ مینجنگ ڈائریکٹر کرنل (ر)عمران یعقوب بھی موجود تھے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی منصوبوں کی پیشر فت اور اہم دفتری امور کے معاملات شامل تھے۔ دریں اثناء اجلاس کے شرکاء کو ایم ڈی نے فائونڈیشن کی نگرانی میں چلنے والے مفت تعلیمی منصوبوں اور تمام محکمہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین نے ادارے کی موثر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور معیاری تعلیم کی سہولت کو صوبے کے کم وسیلہ طبقات کے بچوں تک پہنچانے کا عزم کیا۔