Live Updates

حکومت کسی سے ڈیل نہیں کر سکتی، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کر نے والوں کو حساب دینا ہوگا، اعجاز چودھری

پیر 12 نومبر 2018 22:12

حکومت کسی سے ڈیل نہیں کر سکتی، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کر نے والوں ..
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست کے بعد لیگی درباری اپنے حواس میں نہیں، شفاف احتساب ہوتا دیکھ کے ان کا اس طرح بد حواس ہونا سب کو سمجھ آتا ہے، نیب کو کالاقانون کہنے والے بھول گئے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نیب کو سیاسی مقدمات بنانے اور سیاسی وفادرایاں بدلنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کے روز یہاں پارٹی دفتر میں ملتان سے پارٹی رہنماء قربان فاطمہ ، قصور سے حسن علی خان ، فاروق انصاری ، شیخوپورہ سے رانا عبدالسمیع ، شاہ نواز، لاہور سے ندیم قادر بھنڈر، ارمغان صادق ، حارث بھنڈرا، اسد قدوسی، امجد لطیف بٹ ، راجہ شبیر، ایم این اے شنیلاروت کی قیادت میں پی ٹی آئی منیارٹی کے وفد اور پی ایچ اے ورکریونین کے صدر ملک انورسوہنا، جنرل سیکرٹری رانا صفدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ کمیشن مافیا کو زیب نہیں دیتا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک دوست پالیسز اور بیرون ملک دوروں پر تنقید کرے، (ن) لیگیوں کا یہ پرانا وطیرہ ہے جب تک حکومت میں رہتے ہیں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگاتے ہیں مگر جب احتساب کا سامنا کرناپڑ جائے تو ساتھ ہی جمہوریت کو خطرہ ہے کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی سے ڈیل نہیں کر سکتی، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کر نے والوں کو ان کا اس کا حساب دینا ہوگا، بعدازں اعجازچوہدری نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام ’’جان رحمت العالمینؐ کانفرنس‘‘ میں شرکت کی، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی اورعالمی رحمت العالمینؐ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات