محکمہ لائیوسٹاک کے فارموںپرموجود جانور مثالی ہونے چاہئیں، سیکرٹری لائیوسٹاک

پیر 12 نومبر 2018 22:15

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) احسن وحید سیکرٹری لائیوسٹاک نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعدسے محکمہ کے دفاتر،فیلڈفارمیشنز اورلائیوسٹاک فارموں کے دوروں کاآغاز کیاہواہے۔انہوںنے طے شدہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹرجنرل(پروڈکشن)کے دفترکادورہ کیا۔ ڈاکٹرجمیل بسرا ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو محکمہ کی پالیسیوں اورفیلڈ فارمیشنز سے متعلق آگاہ کیا اور تمام فارموں کی کارکردگی کی تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بتایا کہ محکمہ کے تمام لائیوسٹاک فارموںپر مویشیوںکو نہ صرف قدرتی ماحول فراہم کیاجارہاہے بلکہ انہیںحفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اورغذائی ماہرین کی تجویزکردہ تازہ خوراک اورمستند لیبارٹریز سے تصدیق شدہ صاف پانی دیاجارہاہے نیز لائیوسٹاک فارموںکوجدید تقاضوںسے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کو بتایاگیاکہ پنجاب میں پائے جانے والے مویشیوںکی نسلوںکومحفوظ بنانے اور پیداواری صلاحیتوںمیں اضافے کے لیے تحقیق کی جارہی ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے فارموں پر موجودجانورعام فارمرز کے لیے مثال ہونے چاہئیں۔انہوںنے مزید کہاکہ وہ فیلڈ میں جاکر محکمہ کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے اور ہرلائیوسٹاک فارم کے وزٹ کے دوران موقع پرمتعلقہ افسران اوراہلکاران سے بریفنگ لیںگے۔

متعلقہ عنوان :