وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

پیر 12 نومبر 2018 22:22

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔