مظفرآباد پولیس کا ون ویلر کیخلاف گرینڈ آپریشن، 12 موٹر سائیکل ضبط، مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز ، مقدمات درج

پیر 12 نومبر 2018 22:22

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سٹی تھانہ پولیس مظفرآباد نے ون ویلر کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ون ویلنگ کیلئے تیارشدہ12 موٹر سائیکلز کو ضبط کر لیا، مالکان کے خلاف تحت و ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا، مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ پولیس سٹی کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کو عوامی و سماجی حلقوں نے بہت سراہا ہے یاد رہے کہ ون ویلرز نہ صرف اپنے لیئے نقصان کا باعث ہیں بلکہ دوسرے لوگوں جو نقصان پہنچاتے تھے، ایک دوسری کارروائی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ راجہ سہیل احمد نے ہمراہ نفری مدینہ مارکیٹ میں دفعہ144 کے تحت کارروائی کی اور مدینہ مارکیٹ میں دن کے اوقات میں آئے ہوئے 32 موٹر سائیکلز کو ضبط کرکے تھانہ پہنچا دیا، مالکان کیخلافAPC188 کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں تاجروں اور دیگر سماجی حلقوں نے اس کارروائی کو بہت سراہا ہے مدینہ مارکیٹ میں لوگوں کو چلنے میں دشواری پیش آ رہی تھی جس کے باعث ڈی سی مظفرآباد مسعود الرحمن کی جانب سے دفعہ144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا جس پرپولیس تھانہ سٹی نے گزشتہ روز کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :