وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 12 نومبر 2018 22:22

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ..
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے قاسم خان سوری اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔