Live Updates

تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے، اداروں کی بہتر کارکردگی سے عوام کو ریلیف ملے گا،عثمان بزدار

عوام کی خدمت کا مشن پورا کرینگے، غیر ضروری اخراجات روکنے کیلئے مالیاتی نظم و ضبط پر عملدرآمد کر رہے ہیں‘پائیدار ترقی کا سفر پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے، عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے‘تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کو بہتر بنائیں گے، ایم این اے محمد خان لغاری کی ملاقات

پیر 12 نومبر 2018 22:22

تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے، اداروں کی بہتر کارکردگی ..
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے اور اس ایجنڈے کی تکمیل ہمارا مشن ہے کیونکہ اصلاحاتی ایجنڈا مکمل ہونے سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا، اسی لئے تحریک انصاف کی حکومت نے اداروں کی استعدادکار بڑھا نے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اداروں کو بہتر بنا کر اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے اور عوام کی خدمت کا سفر مشن سمجھ کر پورا کریں گے، پنجاب حکومت غیر ضروری اخراجات روکنے کیلئے مالیاتی نظم و ضبط پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے اور اس اقدام سے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پائیدار ترقی کا سفر پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے، جنوبی پنجاب کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے بنا رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پائیدار پالیسیاں مرتب کر رہی ہے، تعلیم، صحت اور پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہروں، قصبوں اور گاؤں کے مکینوں کیلئے صاف پانی کی مستقل فراہمی کا پراجیکٹ لا رہے ہیں، صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کا معیار اچھے تعلیمی اداروں کے برابر لا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس حقیقی ترقی کے منصوبے لائیں گے، عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے، ہیلتھ پراجیکٹس کا دائرہ کار دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک وسیع کریں گے، حکومت دور دراز کے علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کریگی، تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں فراہم کرکے دم لیں گے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار رکن قومی اسمبلی محمد خان لغاری سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے یہاں وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات