Live Updates

وزیراعظم عمران خان سےقطرکی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

قطرکی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف نےوزیراعظم کوامیرقطراوروزیراعظم کاپیغام پہنچایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 20:27

وزیراعظم عمران خان سےقطرکی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) قطرکی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل غانم، امیر قطر اور قطری وزیر اعظم کا خاص پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں قطری قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق قطری فوج کے سالار اعلیٰ لیفٹننٹ جنرل غانم ، قطری وزیر اعظم اور امیر قطر کی جانب سے خاص پیغام لے کر پاکستان کے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر سول و عسکری حکام نے ائیرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔جس کے بعد وہ وزیر اعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر قطری چیف آف اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں پاک قطر باہمی مفادات پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو امیر قطر اور قطری وزیر اعظم کی جانب سے بھیجا گیا خاص پیغام بھی پہنچایا گیا۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کو زیر بحث لایا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے قطری آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل غانم کا شکریہ ادا کیا اور انکی محبت کا جواب محبت میں دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قطری پورٹ کو کراچی پورٹ کے ساتھ فیری کےساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔قطری پورٹ کو کراچی پورٹ سے فیری کےساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔بندرگاہوں کےرابطوں سےپاکستان کی قطرکوبرآمدات میں73فیصد اضافہ ہوگا۔قطرکیجانب سے1لاکھ پاکستانیوں کوروزگارکےمواقع فراہم کرنےپرشکرگزارہیں۔محنت کشوں کی بھرتی کیلیےکراچی،اسلام آبادمیں دفاترکھولنےپر قطرکےشکرگزارہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات