شہباز شریف کے اکائونٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم

پیر 12 نومبر 2018 22:22

شہباز شریف کے اکائونٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے اکائونٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے بینک ریکارڈ طلب کیے جانے پر شہباز شریف کے اکائونٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی بینک کا نمائندہ شہباز شریف کے اکانٹ کا ریکارڈ لے کر نیب میں پیش ہوا، شہبازشریف کے بینک کا ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ظاہر کردی جب کہ احتساب عدالت نے انہیں مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔