Live Updates

شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کیخلاف نظر ثانی اپیل کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں مزید دلائل طلب

پیر 12 نومبر 2018 22:22

شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کیخلاف نظر ثانی اپیل کے قابل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں مزید دلائل طلب کرلئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواستگزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے پر نظرثانی کی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر کو شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا۔

وکیل کے مطابق تحقیقات مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے پہلے گرفتار کیا گیا۔ درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ چیئرمین نیب کا انکوائری کے دوران کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور ضمانت منظور کر کے رہا کیاجائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات