پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا گیا

پیر 12 نومبر 2018 22:35

پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہالینڈ کے سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کی سفارتخانے نے تردید کی ۔

(جاری ہے)

ڈچ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارتخانہ گزشتہ ہفتے تعمیراتی کام کے سبب 2 روز کیلئے بند کیا گیا تھا جو اب کھلا ہوا ہے، صرف ویزا جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روکا گیا تھا۔بیان کے مطابق پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے سے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا گیا جبکہ سفارت خانے سے قونصلر سروسز بھی دوبارہ شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :