جامعہ کراچی کے کے بی اے کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پیر 12 نومبر 2018 23:01

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بی اے پرائیوٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق فاکہہ حمید بنت عبدالحمید نے 748 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہد الاسلام ولد غلام صادق نے 741 نمبرز کے ساتھ دوسری اور محمد منیر احمد ولد محمد اختر نے 734 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 6714 طلبہ شریک ہوئے، 415 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،1477 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ16 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 28.45 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :