سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہرکے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

پراجیکٹ ’’پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹر‘‘ کی این اوسی منسوخ، تشہیر،فروخت اورتعمیراتی کاموں پرپابندی

پیر 12 نومبر 2018 23:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے واٹرکمیشن کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گلبرگ اورگلشن اقبال ٹائون میں واقع تعمیرات سمیت شہرکے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم اورسربمہرکردیاجبکہ نارتھ کراچی میں واقع پروجیکٹ '' پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹر' ' کی این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ اورہرقسم کی تشہیر،فروخت اورتعمیراتی کاموں پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ واٹرکمیشن کے حکم کی تعمیل میںڈیمالیشن اسکواڈ نے گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبر C-88،بلاک11،ایف بی ایریاپرپہلی منزل کی سامنے کی جانب چھت وتعمیرات اورگلشن اقبال ٹائون پلاٹ نمبرLSB,ST-23 ،بلاک 4-Aاسکیم 24پرتیسری اورچوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈکی ٹیم کی جانب سے عمومی کارروائیوں میںجمشیدٹائون میںپلاٹ نمبر3/11،محمودآبادسی ایچ ایس پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر47,NKCHS،دارالسلام ہائوسنگ سوسائٹی پردوسری منزل کی پریکاسٹ چھت اورپارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر125/3پارسی کالونی گرائونڈ،دوسری اورتیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر159-R،بلاک 3،پی ای سی ایچ ایس پردیواروں اورپریکاسٹ تعمیرات جبکہ گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبرC-13کچھی میمن سی ایچ ایس گرائونڈفلور کی دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرR-1204،بلاک 15،تیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت،پلاٹ نمبرR-526،بلاک 15،پرزیرتعمیرپہلی منزل کے لئے نصب شیٹرنگ اورنارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبر18/10،بلاک 5-Eناظم آبادتیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت جبکہ نیوکراچی ٹائون میںپلاٹ نمبرنیوکراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر R-493،سیکٹرB،پرگرائونڈفلورکی پارٹیشن دیواروں سمیت آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔

ڈیمالیشن اسکواڈ کی ایک ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون میںپلاٹ 9/6،بلاک2-K،ناظم آبادپرتیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی کالمز،پلاٹ نمبرNC-02ایریالیاقت آباد پریونٹ ٹائپ پہلی اوردوسری منزل کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبرD-18،رضویہ سی ایچ ایس پر16آرسی سی کالمزکومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیاگیا مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں صدرٹائون میںپلاٹ نمبر 20،RB-9،پلاٹ نمبر26،RB-3 اورپلاٹ نمبر 13/A ،آرٹلری میدان پرغیرقانونی دکانوں اورشاہ فیصل ٹائون میںپلاٹ نمبر18/3رسمابلڈرسروے نمبر185اور186،پربھی غیرقانونی دکانوں اورکوسربمہرکردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔علاوہ ازیں ایس بی سی اے نے نارتھ کراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر ST-21،سیکٹر آئی 11-،نارتھ کراچی میں واقع پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ '' پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹر' 'میں متعلقہ میسرزسٹی ٹریڈنگ اینڈکنٹریکٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پرایس بی سی اے نے ایکشن لیتے ہوئے پروجیکٹ کے این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ کرتے ہوئے ہرقسم کی تشہیروفروخت مہم اورتعمیراتی کاموں پرپابندی عائد کردی ہے مزیداس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹس میں بلڈنگ پلان سمیت دیگرقانونی کارروائی سے متعلق بھی انتباہ کیاگیاہے جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کومتنبہ کیاہے کہ مزکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی لین دین یاسرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دارہوں گے۔