ْشاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کیمسٹری کے زیرِ اہتمام ایم فل سیمینارز کا انعقاد

پیر 12 نومبر 2018 23:07

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کیمسٹری کے زیرِ اہتمام دو ایم فل سیمینار ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر کی صدارت میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

محققہ صحت سحر /ثنا پٹھان نے اپنا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر تجنیس پیرزادہ کی رہنمائی اور ڈاکٹر فخرالنسا کی شریک رہنمائی میں جبکہ محقق شبیر احمد دھاریجو نے اپنا سیمینار میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر کی رہنمائی اور پروفیسر ڈاکٹر تجنیس پیرزادہ کی شریک رہنمائی میں پیش کیا۔

سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر نے محققین کے تحقیقی کام کی تعریف کی اور سیمینارز کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینارز میں اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :