نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز ، ڈائر یکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا کو انٹر ویو دینے پر مکمل پابندی عائد

پیر 12 نومبر 2018 23:08

نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز ، ڈائر یکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز ) (DGS ، ڈائر یکٹرز اور دیگر افسران پر میڈٖیا (پرنٹ اینڈ الیکٹرانک) کوانٹر ویو دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کے بارے میں معلومات درکار ہوںگے تو نیب کے ترجمان قومی احتساب بیورو کا موقف دینے کے مجاز ہوں گے چیئر مین نیب نے کہا ہے کہ وہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا کو دیئے گئے انٹر ویو کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا میڈیا جاری تحقیقات انوسٹی گیشنز کے بارے میں قیاص آرائیوں سے گریز کرے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کو آج نیب لاہور میگا کرپشن کے مقدمات پر تٖفصیلی بریفنگ دی گئی جو کہ کل بھی جاری رہے گا نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کو نہ صرف اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے بلکہ اس کیلئے بلا امتیاز قانون کے مطابق بد عنوان عناصر کے خلاف نیب سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے تا کہ ان سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میںجمع کروائی جائے ۔رانامشتاق