کوئٹہ، بلوچستان کے بلوچ، پشتون عوام کے لئے وزارتیں ٹھکرادیں ہے، آغا حسن بلوچ

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے حکومت ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کر ائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنا راستہ کا تعین کر سکتے ہیں ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی

پیر 12 نومبر 2018 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلوچ، پشتون عوام کے لئے وزارتیں ٹکرا دی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے حکومت ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کر ہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنا راستہ کا تعین کر سکتے ہیں نیشنل اسمبلی میں پچھلے ستر سال سے کسی نے بلوچستان کے لاپتہ افراد اور محرومیوں پر کسی نے بات نہیں کی سردار اختر جان مینگل نے پانچ ہزار لاپتہ افراد کا لسٹ قومی اسمبلی میں جمع کرا دی اگر بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا چا ہتے ہیں تو لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کریں بلوچستان نیشنل پارٹی 2012 سے اب تک لاپتہ افراد کی آواز کو ہر فورم پر اٹھا رہی ہے بلوچستان کے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے ہم نے بلوچستان میں مخدوش صورتحال پر چھ نکات رکھے جس میں پہلا نقطہ چھ نکات ہے ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی آغا حسن ایڈووکیٹ بلوچ ،موسیٰ بلوچ، آغا خالد شاہ ، اسد بلوچ ، خدائے رحیم ، مانور بلوچ اور دیگر نے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے آغا حسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی ہدایت پر ہم احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی وہ جماعت ہے جب سے جنرل مشرف کے دور سے پہلا لاپتہ علی اصغر بنگلزئی سے لے کر اب تک لاپتہ افراد کے لئے ہم نے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے 2012 میں لاپتہ افراد بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کے لئے ان میں ہیومن رائٹس آپریشن لاپتہ افراد کے لئے سپریم کورٹ بھی گئے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بلوچستان کے غیور عوام کے سامنے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی لاپتہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہے وپہلے بھی ساتھ تھے بلوچستان نیشنل پارٹی جو مینڈیٹ ملا بلوچستان کے عوام نے دیا پھر ہم نے بلوچستان کے عوام کی مفاد کے لئے 6 نکات رکھیں پہلا نقطہ لاپتہ افراد ہے ہمیں وفاق میں دو وزارتیں دینے کا آفر بھی ملا مگر ہم نے چھ نکات پر عملدرآمد کے لئے کہا بلوچستان کے بلوچ، پشتون عوام کے لئے وزارتیں ٹکرا دی نیشنل اسمبلی میں پچھلے ستر سال سے کسی نے بلوچستان کے لاپتہ افراد اور بلوچستان کے محرومیوں پر کسی نے بات نہیں کی ہمارے قائد سردار اختر جان مینگل نے پانچ ہزار لاپتہ افراد کا لسٹ قومی اسمبلی میں جمع کرا دی اگر بلوچستان مسئلہ حل کرنا چا ہتے ہیں تو لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔