گندم کی امدادی قیمت کے تعین ،گداگری کی روک تھام اورگداگروں کے خلاف آپریشن کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

پیر 12 نومبر 2018 23:13

گندم کی امدادی قیمت کے تعین ،گداگری کی روک تھام اورگداگروں کے خلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) گندم کی امدادی قیمت کے تعین ،گداگری کی روک تھام اورگداگروں کے خلاف آپریشن کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس آج منگل کوشام 4 بجے وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت ہوگا اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ گندم کی سرکاری خریداری کے ہدف ،گندم کی برآمد اورامدادی قیمت کے تعین پرکابینہ کوبریفنگ دیں گے سندھ کابینہ پبلک مقامات ،ٹریفک سگنلزپرگداگری کی روک تھام کے لیے سفارشات اورایک رپورٹ پرغورکرے گی جبکہ سیہون ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کی تشکیل اورمنظوری کے علاوہ سندھ میں قائم بجلی گھروں کے لیے سبسڈی سمیت دیگرامورپربھی غوراوراہم فیصلوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :