سندھ حکومت کا ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کی مدد کا فیصلہ

صوبائی حکومت محکمہ بلدیات، کے ایم سی اور کے ڈی اے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے گی،سعید غنی

پیر 12 نومبر 2018 23:13

سندھ حکومت کا ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کی مدد کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) حکومت سندھ نے ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کی مدد کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس ضمن میںصوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے دکان داروں کی حکومت سندھ مدد کرنا چاہتی ہے اور اسی لیے اس مسئلے پر خصوصی کمیٹی بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے وزیربلدیات نے کہا کہ ایمپریس ما رکیٹ کے دکان داروں میں بعض کئی دہائیوں سے کے ایم سی کو کرایہ ادا کر کر رہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ بلدیات، کے ایم سی اور کے ڈی اے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے گی۔سعید غنی نے کہاکہ کمیٹی دکانداروں کے نقصانات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارشات کی روشنی میں صوبائی حکومت متاثرین کی مدد کے متعلق فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :