نیشنل گرڈ سے پیر کی صبح بجلی کی فراہمی اچانک منقطع ہونے کے باعث کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی فراہمی متاثر ہوئی، کے الیکٹرک

پیر 12 نومبر 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) نیشنل گرڈ سے پیر کی صبح بجلی کی فراہمی اچانک منقطع ہونے کے باعث کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی فراہمی متاثر ہوئی تاہم کے الیکٹرک کے جنریشن یونٹس آئی لینڈ موڈ میں لینڈ کرنے کی بدولت جلد از جلد ممکنہ بحالی کویقینی بنایا گیا۔واضح رہے کے الیکٹرک کو اس وقت نیشنل گرڈ سے 650میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

نیشنل گرڈ سے 200 میگا واٹ کی جزوی فراہمی میں تقریباً 3 گھنے لگے جبکہ مکمل سپلائی سہ پہر 3 بجے ملنا شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ، متاثرہ علاقوں میں موجود تمام اسٹریٹجک تنصیبات پر بجلی کی فراہمی کوترجیحی بنیادوں پریقینی بنایا گیا جبکہ کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے منسلک پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ کو بھی انیشلائیز کرنے کیلیے چند گھنٹے تک بجلی فراہم کی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق،’’نیشنل گرڈ سے خراب موسمی حالات کے باعث اچانک سپلائی منقطع ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے جنریشن یونٹس نے بحفاظت آئی لینڈ موڈ پر کام کرنا شروع کردیاتھاجس کی بدولت شہر میں بجلی کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنایا گیا۔ ہم اپنے معزز صارفین کو پہنچنے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں اوراس دوران ان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔‘‘

متعلقہ عنوان :