سندھ کے پرائمری اساتذہ کا مطالبات کے حق میں کراچی تک پیدل جانے والا قافلہ گڑھی خدا بخش سے لاڑکانہ پہنچ گیا

ہزارہا میل پیدل سفر کرکے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اساتذہ کرام اپنے مطالبات کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے

پیر 12 نومبر 2018 23:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سندھ کے پرائمری اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پی ٹی الف سندھ کے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سٹھیو اور دیگر کی قیادت میں کراچی تک نکالا جانے والا پیدل مارچ گڑھی خدابخش بھٹو سے ہوتا ہوا لاڑکانہ پریس کلب پہنچا جہاں اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سٹھیو،ذوالفقار علی سمائر، ہدا?ت الل? شاہ، بشیر کھوکھر، گل حسن چانڈیو، ممتاز مجاہد، غلام اللہ سانگی، غلام شبیر چانڈیو، افسر علی قریشی، انیس الرحمن جونیجو سمیت دیگر نے کہا کہ سندھ کے اساتذہ کے مطالبات صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ تسلیم کر چکے ہیں مگر جب تک عملی طرح سرکاری نوٹیفکیشن نہیں دیا جاتا ہے ہمارا پرامن جمہوری انداز میں احتجاج جاری رہے گا اگر آج ہمارے جائز مطالبات کا نوٹیفکیشن ظاہر کیا جاتا ہے تو ہم اسی وقت ہی پیدل لانگ مارچ ادھر ختم کریں گے ورنہ بصورت ہمارا پرامن لانگ مارچ کراچی تک جاری رہے گا اور ہزارہا میل پیدل سفر کرکے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اساتذہ کرام اپنے مطالبات کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے لانگ مارچ پر راستے میں لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے دیئے۔ لانگ مارچ لاڑکانہ شہر کے ہوتا ہوا خیرپور ضلع روانہ ہوگیا۔