تیسری تھل جیپ ریلی ،روٹ مارکننگ کاکام (کل) مکمل ہوجائے گا

پیر 12 نومبر 2018 23:18

تیسری تھل جیپ ریلی ،روٹ مارکننگ کاکام (کل) مکمل ہوجائے گا
ملتان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) تیسری تھل جیپ ریلی میں انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔13نومبرکومارکنگ کاکام کیاجائے گا۔ملتان کے قریب ہیڈمحمدوالا کے علاقہ چھانگامانگا صحرائے تھل میں تیسری جیپ ریلی آئندہ چندروز میں شروع ہونے والی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق تیسری تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔گزشتہ روز بھی ہفتہ وارتعطیل کے باوجود ٹی ڈی سی پی سٹاف نے چھانگامانگا ٹیلہ پرسٹارٹنگ پوائنٹ پرکام کیا ۔بتایاگیاہے کہ 13نومبر کوٹی ڈی سی پی کاعملہ صحرامیں جاکر مارکنگ کاکام کرے گااور180کلومیٹرروٹ پرنشانات لگائے جائیں گے ۔جبکہ 15نومبر سے ریلی کی سرگرمیاں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :