تیسری تھل جیپ ریلی میں چھ ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت کی خواہش

پیر 12 نومبر 2018 23:18

تیسری تھل جیپ ریلی میں چھ ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت کی خواہش
ملتان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) تیسری تھل جیپ ریلی کے موقع پر6ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی خواہش ظاہرکی ہے ۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )نے کھلاڑیوں کی گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے کسٹم حکام سے رابطہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تیسری تھل جیپ ریلی میں بین الاقوامی کھلاڑیوں جن کاتعلق تھائی لینڈ ،مصر ،ایران ،ملائیشیا،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے ہے کے کھلاڑیوں نے تھل جیپ ریلی میں شرکت کے لئے اپنی خواہش ظاہرکرتے ہوئے گاڑیوں کی کلیرنس اوردیگرمعامالات پرسوالات پوچھے ہیں ۔

اس پرٹی ڈی سی پی حکام نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان سے رابطہ کرلیاہے اوران سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آنے والی سپیشل ریسر گاڑیوں کی کلیرنس بارے طریقہ کاری دریافت کیاہے ۔ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے تھل جیپ ریلی کوعالمی سطح پرپذیرائی حاصل ہوگی ۔