نیدر لینڈ سفارت خانے کی اسلام آباد میں سفارتخا نہ بند ہونے کی خبروں کی تردید

قونصلر سیکشن بند کرنے کی کاروائی کی جارہی تھی تاہم وہ بھی بحال کردیا گیا ہے،سفار تی ذرائع

پیر 12 نومبر 2018 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) نیدر لینڈ سفارت خانے میں اسلام آباد میں سفارت خانہ بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصلر سیکشن بند کرنے کے بارے میں کاروائی کی جارہی تھی تاہم وہ بھی بحال کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفارتخانے کے بند ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں جاری کی گئی ،آن لائن سے بات کرتے ہوئے نیدر لینڈ کے سفارتی ذرائع نے بتا یا کہ پاکستان میں نیدر لینڈ کا سفارتخانہ بند نہیں کیا جارہا ہے ، البتہ گزشتہ روز صرف کونسلر سیکشن بند کرنے کا کہا گیا تھا ۔

تاہم کونسلر سیکشن بھی بحال کردیا گیا ہے۔ذرائع نے سفارت خانے کے بند ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈ کا سفارتخانہ کام کررہا ہے، انہوںنے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد اسکے نیدرلینڈ جانے کی خبریں عام ہونے کے بعد ملک بھر میں نیدرلینڈ کے سفارتخانے کی بند ہونے کی خبریں عام تھی ۔خبروں میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان میں نیدر لینڈ کا سفارتخانہ غیرمعینہ مد ت کیلئے بند کردیا گیا ۔ تاہم سفارتی ذرائع نے ایسی تما م خبروں کی تردید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود ، نامہ نگار

متعلقہ عنوان :