Live Updates

جاری چارروزہ پولیومہم کے دوران 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کو قطرے پلائیںگے،اے سی چھوٹا لاہور

پیر 12 نومبر 2018 23:23

جاری چارروزہ پولیومہم کے دوران 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کو قطرے پلائیںگے،اے ..
چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) تحصیل لاہوراورتحصیل رزڑمیں پولیوقطرے پلوانے سے انکارکرنے والانہیں، سارے والدین پولیوکی ٹیموں، ایڈمنسٹریشن اورپولیس انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کررہے ہوتے ہیں، پولیوویکسی نیشن کے خلاف مزاحمتی اِشوز کاسامنا نہیں کرنا پڑرہاہے، تحصیل لاہورمیں جاری چارروزہ پولیومہم کے دوران 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کو پولیوکے قطرے پلوائیں جائیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرلاہورتابندہ طارق نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لاہور میں تحصیل ناظم سہیل خان اورپی ٹی آئی یوتھ کے تحصیل صدر عرفان شیرکے ہمراہ پولیومہم کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگومیں کیا ہے انکا کہنا تھا کہ پولیومہم میں علمائے کرام ، منتخب بلدیاتی نمائندوں،تحصیل لاہوروتحصیل رزڑ کے سیاسی وسماجی شخصیات اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام کا مثبت کردار اپنی جگہ لائق تحسین ہے 12 نومبرتا15 نومبرچارروزہ جاری پولیومہم کے حوالے سے تمام علاقوں کے مساجد میں اعلانات کااہتمام بھی جبکہ پولیوٹیموں کیلئے حسب معمول سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے جاچکے ہیں انکامزید کہنا تھا کہ مہم کے دوران تحصیل لاہوربھرمیں پانچ سال سے کم 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کوپولیوکی ویکسی نیشن کرائی جارہی ہے جسکے لئے انہوں نے تمام والدین سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچاؤ کیلئے پولیوقطرے ضرورپلوائیںاس موقع پر تحصیل لاہورناظم سہیل خان نے اے سی لاہورکاشکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل لاہورکے ورکرز اوریوتھ کی تنظیمیںپولیومہم میںبڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں اورانشااللہ پولیوکے جاری مہم کی کامیابی کیلئے ہماری بھرپور کوششیں حسب سابق جاری رہیںگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات