کوئٹہ،وفاقی حکومت کے بلوچستان میں 200 ڈیمز کیلئے فنڈز ریلیز کرنے کے باوجود اب تک کوئی ڈیم نہ بن سکا ،فنڈز میں خرد برد ہونے کا انکشاف، ذرائع

پیر 12 نومبر 2018 23:31

کوئٹہ،وفاقی حکومت کے بلوچستان میں 200 ڈیمز کیلئے فنڈز ریلیز کرنے کے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں 200 ڈیمز کے لئے فنڈز ریلیز کرنے کے باوجود اب تک کوئی ڈیم نہ بن سکا فنڈز میں خرد برد ہونے کا انکشاف ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2011 میں بلوچستان خشک سالی صورتحال پر قابو پانے کے لئے 200 ڈیمز کے لئے اربوں روپے فراہم کئے تھے تاہم 7 سال گزرنے کے باوجود بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں چھوٹے اور بڑے ڈیمز نہیں بنائے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے دور حکومت نے ڈیموں کے لئے اربوں روپے مختص کئے تھے صوبے کو فنڈز ملنے کے باوجود ڈیمز تعمیر نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے بلوچستان میں خشک سالی کے اثار ہونے لگے چاغی ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقے اس وقت شدید خشک سالی کے لپیٹ میں ہے سابقہ صوبائی حکومت نے صرف ایک ضلع کے لئے ڈیڑھ سو زائد ڈیمز فراہم کئے تھے جن پر بھی تا حال کوئی کام نہیں ہو سکا