کوئٹہ کے2نوجوانوں نے قرآن پاک کے نسخے لکھنا شروع کردیے

ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی قرآن پاک نسخہ لکھنا شروع کردیا ہے، پہلے قرآنی آیات کے فن پارے لکھتے تھے، قرآن پاک کا نسخہ دو سال میں مکمل کرلیں گے۔ کوئٹہ کے2دوستوں حمزہ اور عبدالقادر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 21:56

کوئٹہ کے2نوجوانوں نے قرآن پاک کے نسخے لکھنا شروع کردیے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی کوئٹہ کے 2 دوستوں نے ہاتھ سے قرآن پاک کے نسخے لکھنا شروع کردیے، دونوں دوستوں کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات کے فن پارے لکھتے تھے ،ذہن میں خیال آیا کہ قرآن پاک کا نسخہ بھی لکھیں گے، قرآ ن پاک کا نسخہ 2سال میں مکمل کرلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تعلق رکھنے والے حمزہ اور عبدالقادر نے ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی ہاتھ سے قرآن پاک کے نسخے لکھنا شروع کردیے ہیں۔

دونوں دوست سیاہی کی روشنائی سے قرآن پاک اس خوبصورتی سے لکھنے میں مصروف ہیں کہ سیاہی کی روشنائی ان کے دلوں کوبھی منور کرتی جارہی ہے۔حمزہ نے کہا کہ پہلے ہم قرآنی آیات لکھتے تھے قرآنی آیات کے بعد ہمیں آئیڈیا آیا کہ ہم قرآن پاک بھی لکھیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں دوستوں کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کے نسخے دو سال میں مکمل کرلیے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جتنا بھی وقت ملے قرآن پاک کا نسخہ لکھنے میں صرف کیا جائے۔

عبدالقادر نے کہا کہ میں قرآن پاک کا نسخہ لکھنے کیلئے تین گھنٹے دیتا ہوں لیکن اگر باقی کام سے وقت ملے وہ بھی ٹائم نسخہ لکھنے میں صرف کرتے ہیں۔حمزہ اور عبدالقادر اس سے پہلے قرآنی آیات کے فن پارے میں تیار کرچکے ہیں۔
واضح رہے ملک بھر میں یکم ربیع الاول 10 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر بروز بدھ کو بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر گلیاں بازار سجا دیے جاتے ہیں جبکہ مسلمان پہاڑیاں بھی بناتے ہیں اور نبی پاک ﷺ کی تعلیمات بیان کرنے کیلئے مساجد اور عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات میں آپ ﷺ سے محبت کا بھرپور اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :