مخالف خاتون کا جنازہ پڑھنے پر مولوی نے 40 دیہاتیوں کے کافر ہونے کا فتویٰ جاری کردیا

مولوی خالد نے 40 دیہاتیوں کو دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان کیا اور نکاح بھی از سر نو پڑھا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 22:04

مخالف خاتون کا جنازہ پڑھنے پر مولوی نے 40 دیہاتیوں کے کافر ہونے کا فتویٰ ..
چنیوٹ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) مخالفین کے خاتون کا جنازہ پڑھنے پر مولوی خالد نے 40 دیہاتیوں کا نکاح دوبارہ پڑھا دیا۔مولوی خالد کا کہنا تھا کہ تم لوگ کافر ہو گئے ہو،اس لئیے دوبارہ کلمہ پڑھ کے نکاح کی تجدید کرواو۔تفصیلات کے مطابق یہ حیران کن واقعہ چنیوٹ میں پیش آیا جہاں زرینہ بی بی نامی خاتون انتقال کر گئی ،جس پر خاتون کے لواحقین نے مولوی خالد کو درخواست کی کہ اس خاتون کا جنازہ پڑھا دیا جائے تاہم مولوی نے مخالف طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کا جنازہ پڑھنے سے انکار کردیا ، جس پر علاقہ میں موجود ایک اور قاری نے اس خاتون کا جنازہ پڑھا یا۔

جس پر مولوی خالد نے فتویٰ دیا کہ جن جن لوگوں نے زرینہ بی بی کا جنازہ پڑھا ہے وہ کافر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انکو چاہیے کہ وہ دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوں اور تجدید نکاح کروائیں ۔بعد ازاں مولوی خالد نے 40 افراد کو دوبارہ کلمہ پڑھوایا اور ان کے نکاح کی تجدید کروائی اور از سر نو جنازہ پڑھایا۔اس موقع پولیس کو اس عمل کی اطلاع ملی تو اس نے کاروائی کرتے ہوئے فتویٰ دینے والے مولوی اور اس کے ساتھ موجود 10دیہاتیوں کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر دیہاتیوں کا موقف تھا کہ مولوی خالد نے ہم سے کہا کہ ہم کافر ہیں اور ہمیں کلمہ پڑھ کر دوبارہ مسلمان ہونا ہے اور نکاح بھی دوبارہ کروانے ہیں ۔اس موقع پر جنازہ پڑھنے والے قاری نے کہا کہ میں نے خاتون کا جنازہ پڑھایا جس پر مولوی خالد نے ہمارے کافر ہو کا فتویٰ دیا۔

متعلقہ عنوان :