گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سائوتھ افریقہ کی پریٹوریا یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

پیر 12 نومبر 2018 23:46

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سائوتھ افریقہ کی نامور جامعہ، پریٹوریا یونیورسٹی کے مابین طلباء اور اساتذہ کے تبادلے اور ریاضیات میں تحقیق میں تعاون کامعاہدہ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور پریٹوریا یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رومین انگلیو نے 22نکاتی معاہدے پر دستخط کیئے،جبکہ اس موقع پر جی سی یو شعبہ ریاضیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اوررجسٹرار صبور احمد خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ جی سی یو ملکی اور غیر ملکی درسگاہوں سے تدریسی اور تحقیقی تعاون کو مستحکم کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جی سی یو کا کسی بھی سائوتھ افریقن یونیورسٹی کے ساتھ پہلا معاہدہ ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رومین انگلیو نے شرکاء کو پریٹوریا یونیورسٹی کی 110سالہ تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :