معروف اداکار اسد ملک کو تحویل میں لے لیا گیا

اسد ملک کے پاس موجود خودکار ہتھیار زائد المعیاد نکلے

پیر 12 نومبر 2018 22:39

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) معروف اداکار اسد ملک زائد المیاد اسلحہ رکھنے کے الزام میں لاہور ائیرپورٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں انکی گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی تو اس میں خودکار ہتھیار برآمد ہوئے۔اس موقع پر اسد ملک نے اے ایس ایف کے نوجوانوں کو اپنے اسلحہ کا لائسنس دکھایا تاہم وہ لائسنس زائد المعیاد تھا اور اس کی مدت ختم ہو چکی تھی۔

اس موقع پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے اسد ملک کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ معروف اداکار اسد ملک اس سے پہلے بھی دو افراد کے قتل کے الزام میں جیل کاٹ چکے ہیں۔انہوں نے کراچی میں ایک بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے،انکو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے جس کے بعد پولیس نے اسد ملک کو گرفتار کر لیا اور اس موقع پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا جس میں انہیں سزا ہوئی تاہم بعد میں انکی رہائی عمل میں آئی۔