کوئٹہ ،پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی ، پسنی شادی کور میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 1000 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

پیر 12 نومبر 2018 23:49

کوئٹہ ،پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی ، پسنی شادی کور میں پہاڑوں میں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گزشتہ راست موبائل گشت کے دوران پسنی شادی کور کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 1000 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 11 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمیشہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔