عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا

پیر 12 نومبر 2018 23:51

عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا۔چیئرمین پی آئی ٹی بی کی تعیناتی کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی عمر سیف سے چیئرمین پی آئی ٹی بی کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا پے ۔

(جاری ہے)

چیئرپی اینڈ ڈی حبیب الا رحمن گیلانی کو چیئرمین پی آیی ٹی بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیئرمین پی آئی ٹی بی تعیناتی کے لیے اینڈ ڈی کو نئے سروسز قوانین بنانے کا حکم دے دیا ہے۔وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی عمر سیف کو 2011 میں چیئرمین پی آیی ٹی بی کا اضافی چارج دیا گیا تھا.۔نئے چئرمین پی آئی ٹی بی کی تعیناتی اب نئے قوانین کے مطابق ہو گی۔