ڈیڑھ ماہ کے دوران شہر قائد میں پانچواں بڑا بریک ڈائو ن، کراچی کا 80 فیصد سے زائد حصہ تاریکی میں کئی گھنٹے تک ڈوبا رہا

پیر 12 نومبر 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ڈیڑھ ماہ کے دوران شہر قائد میں پانچواں بڑا بریک ڈائو ن، کراچی کا 80 فیصد سے زائد حصہ تاریکی میں کئی گھنٹے تک ڈوبا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہونے کے باوجود ڈیڑھ ماہ کے دوران کراچی میں پانچواں بڑا بریک ڈاو ن ہونے سے شہر کا 80 فیصد سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، متاثرہ علاقوں میں جمشید روڈ ، صدر، گلشن اقبال، ایئر پورٹ ، شاہ فیصل کالونی، ملیر ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، پی آئی اے ٹاو ن شب ، سی اے اے کالونی، گلستان جوہر ، قائد آباد، لانڈھی ، ڈیفنس، کلفٹن، ناظم آباد، لیاقت آباد، بفرزون، محمود آباد ، بہادر آباد ، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقے شامل تھے، بجلی کا بھالی کا کام صبح 9 بچے سے شروع ہوا جو 11 بجے تک مکمل کیاگیا ، بجلی کا بریک ڈاو ن صبح 6 بجے ہوا تھا۔