Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے کے دورے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 23:16

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے ..
ڈیرہ غازی خان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب رواں ماہ کے آخر میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے اور اپنے آبائی گھر میں تشریف لے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے 2 ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دے دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اس سارے حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب اس قدر مصروف رہے کہ انہوں نے ان کم و بیش 3 ماہ میں ایک بار بھی اپنے آبائی علاقے کا دورہ نہیں کیا اور اس بات کو لے کر ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی حالانکہ باوثوق ذرائع کے مطابق ہر جمعہ کو وہ اپنے آبائی علاقے سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ملاقات کرتے ۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں پہلی مرتبہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر وہ ڈیرہ غازی کے کمشنر سے آفس کا دورہ کریں گے اور پی ٹی ڈی سی کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔اس موقع پر وہ اپنے آبائی علاقے میں 359 بیڈز پر مشتمل اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے جو اس حلقے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔یاد رہے کہ یہ وہی اسپتال ہے جس کی درخواست کرنے عثمان بزدار ،وزیر اعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور وزیروزیراعظم نے انہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات