رزمک سب ڈویژن میں دہشتگردوں کا فورسز پر حملہ

دہشتگرد حملے میں ایک افسر سمیت 3 فوجی جوان شہید، ایک جوان شدید زخمی ہوگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 23:38

رزمک سب ڈویژن میں دہشتگردوں کا فورسز پر حملہ
رزمک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 نومبر 2018ء) :رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں دہشتگردوں نے فورسز پر حملہ کیا ہے ،جس لے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 فوجی جوان شہید، ایک جوان شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رزمک ڈویژن میں پاک فوج پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک زخمی بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔تاہم حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق تاحال کسی بھی شر پسند کی ہلاکت تصدیق نہیں ہو سکی۔شہداء کے اجسام کو بھی مناسب جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد انکی میتوں کو انکے آبائی علاقے منتقل کر دیا جائے گا جہاں انکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :