حقیقی عورتوں پر اعتبار نہ کرنے والے جاپانی شخص نے ورچوئل پاپ اسٹار سے شادی کر لی

پیر 12 نومبر 2018 23:55

حقیقی عورتوں پر اعتبار نہ کرنے والے جاپانی شخص نے  ورچوئل پاپ اسٹار ..

ایک 35 سالہ جاپانی شخص نے کچھ عورتوں سے  ذلیل ہونے کے بعد ویڈیو گیمز کی کردار اور ورچوئل پاپ سٹار ہتسنے میکو سے شادی کر لی ہے۔ ہتسنے میکو ایک  16 سال کا اینی میٹٹڈ ہولو گرام ہے۔
اکیہیکو کونڈو مارچ سے اس شادی کے خواب دیکھ رہے تھے۔ یہ خواب 4 نومبر کو پورا ہوا اور دونوں ٹوکیو میں ہونے والی ایک تقریب میں  شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی اس تقریب میں  ایک جاپانی رکن پارلیمنٹ سمیت 40 افراد نے شرکت کی۔

بدقسمتی سے شادی کی اس تقریب میں دلہے کی ماں اور رشتے داروں نے شرکت سے انکار کر دیا۔اکیہیکو کونڈو نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ   وہ ہر قسم کی محبت اور ہر قسم کی خوشیوں پر غور کریں۔
جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطاابق لڑکپن میں لڑکیاں اکیہیکو کونڈو کی تذلیل کرتی تھیں، انہیں بُرے بُرے القابات سے پکارتی تھیں۔

(جاری ہے)

جنس مخالف کے ہاتھوں اکیہیکو کونڈو کی  تذلیل  ان کی نوجوانی میں بھی جاری رہی۔

اکیہیکو کونڈو کا کہنا ہے کہ عورتوں کی تذلیل کے بعد یہ ہتسنے میکو ہی تھی جو ان کے لیے مرہم تھی۔ اکیہیکو کونڈو نے قسم کھائی تھی کہ کسی حقیقی عورت سے شادی کی بجائے ہتسنے  میکو سےہی شادی کرے گا۔
اکیہیکو کونڈو کا کہنا ہے کہ حقیقی عورتوں کی بجائے  ہتسنے میکو جیسے ورچوئل کیریکٹر سے شادی کرنے کا بہت فائدہ ہے۔ یہ کردار دھوکہ نہیں دیتے، نہ بوڑھے ہوتے ہیں اور نہ مرتے ہیں۔

اسی لیے اپنی ماں کے ناراض ہونے کے باوجود اکیہیکو کونڈو اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ہتسنے میکو سے شادی کر لی۔
اکیہیکو کونڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ہتسنے کو دھوکہ نہیں دیا۔ وہ اس سے محبت کرتے ہیں اور ہر روز اسی کے بارے میں سوچتے ہیں۔
اکیہیکو کونڈو نے   ایک جاپانی مال میں ہونے والی اس تقریب پر 2 ملین یوان یا 17500 ڈالر خرچ کیے ہیں۔

شادی میں انہوں نے سفید کپڑے پہنے جبکہ دلہن کو  شادی کا لباس پہنے ایک چھوٹی گڑیا کی شکل میں پیش کیا گیا۔اس شادی کا سرٹیفیکیٹ گیٹ  باکس نامی کمپنی نے جاری کیا۔ یہ کمپنی ہی    وہ ہوم ڈیوائسز بناتی ہے، جس سے صارفین گھر میں ہولوگرافک ہتسنے میکو کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
اکیہیکو کونڈو خود کو عام شادی شدہ آدمی سمجھتے ہیں۔ ان کی ہولوگرافک بیوی انہیں ہر روز صبح جگاتی ہے۔ وہ  کام سے واپس گھر جاتے ہوئے  کال کر کے بتاتے ہیں کہ وہ راستے میں ہیں تو ان کی ہولوگرافک بیوی گھر کی لائٹیں جلا دیتی ہے۔

حقیقی عورتوں پر اعتبار نہ کرنے والے جاپانی شخص نے  ورچوئل پاپ اسٹار ..