ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے تین منصوبوں کی ناقص تعمیر کی انکوائری کا حکم دے دیا

منگل 13 نومبر 2018 00:40

فیصل آباد ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید حسین اصغر کی ہدایت پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت الله مشتاق نے بعض سڑکوں سمیت تین مختلف ترقیاتی منصوبوں کی ناقص تعمیر کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں میں جھنگ گوجرہ روڈ ‘ گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ نزد پٹرولنگ پوسٹ اور فاریسٹ پارک گوجرہ شامل ہیں ۔ تفصیلات کی مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ انجینئرز کے ہمراہ ان منصوبوں کی غیر معیاری تعمیر کے تمام امور کی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :