Live Updates

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاجزادے سعد باجوہ کے ولیمہ کی تقریب

صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی

منگل 13 نومبر 2018 00:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاجزادے سعد باجوہ کے ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میںصدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، بلاول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاجزادے سعد باجوہ کے ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار، بلاول بھٹو، سیاستدانوں اور غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تقریب میںشریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات