Live Updates

منی لانڈرنگ میں ملوث بڑی مچھلیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا

ْوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

منگل 13 نومبر 2018 01:00

منی لانڈرنگ میں ملوث بڑی مچھلیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث بڑی مچھلیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی ملکی دولت کو بیرونی ممالک سے واپس لانے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی شخص بیرونی ممالک میں اپنی بلیک منی کو چھپا نہیں سکے گا، منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے تعاون کے حوالے سے 10 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 700 ارب روپے کی بیرون ملک منی لانڈرنگ کی گئی۔ اسحاق دار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر خزانہ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جو ان دنوں لندن میں چھپے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ ان کے بہتر کام کرنے والے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اتھارٹی سے ایم ایل ایز پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میرے دورہ برطانیہ کا مقصد مرکزی اتھارٹی سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس رکھنے والوں اور منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات