چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کے ولیمہ کی تقریب منعقد ‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور بلاول بھٹو زرداری کی شرکت

منگل 13 نومبر 2018 03:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کے ولیمہ کی تقریب یہاں راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف ممالک کے سفیروں‘ سفارتکاروں‘ سیاستدانوں ‘ سول اور فوجی مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔