’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘نے چار روز میں 123کروڑ کمالئے

عامر خان کی یہ فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں اب تک صرف 46 کروڑ 67 لاکھ کی کمائی کرسکی فلم ریلیز کے پہلے روز 52 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرکے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی

منگل 13 نومبر 2018 11:54

’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘نے چار روز میں 123کروڑ کمالئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) عامر خان اور امیتابھ بچن کی ملٹی اسٹارر فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے 4 دن میں123کروڑ روپے کما لئے۔عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ریلیز کے پہلے روز 52 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرکے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔پہلے روزریکارڈ بزنس کے باوجود ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی توقع کی جارہی تھی، جس کی وجہ سے فلم کا بزنس ہر آنے والے دن گرتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم نے ریلیز کے پہلے روز 52 کروڑ 25 لاکھ، دوسرے روز 29 کروڑ 25 لاکھ، تیسرے روز 23 کروڑ 50 لاکھ اور چوتھے روز 18 کروڑ روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 123 کروڑ روپے کی کمائی کی۔عامر خان کی یہ فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں اب تک صرف 46 کروڑ 67 لاکھ کی کمائی کرسکی۔ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے آنے والے دنوں کو فلم کے لئے سخت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلم کا بزنس بتاتا کہ یہ توقعات پر پوری نہیں اٴْتر سکی ہے۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن، عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ نے مرکزی کردار کیے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کاروجے کرشنا اچاریہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :