سادہ نظر آنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب میسنے نکلے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چوہدری سرور ہو یا پرویز الہیٰ سب کا کام میرے آفس سے ہو گا۔انہوں نے پنجاب کی بڑی بڑی شخصیات کو اپنی گفتگو میں دھبڑ دھوس کر دیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل نومبر 11:58

سادہ نظر آنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب میسنے نکلے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر 2018ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے بارے میں جو تاثر پایا جاتا ہے وہ غلط ہے وہ بہت گھنے آدمی ہے۔عثمان بزدار اتنے سادہ ہی نہیں جتنا ان کے بارے میں تاثر دیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار اچھے خاصے تیز آدمی ہیں۔ان کے بارے میں یہ بھی تاثر غلط ہے کہ وہ کتاب نہیں پڑھ سکتے اور دستخط نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے عثمان بزدار کے بارے میں کہا تھا کہ یہ وسیم اکرم بن کے دکھائیں گے۔اب اتنا تو نہیں پتہ کہ یہ وسیم اکرم بن کر دکھائیں گے یا نہیں لیکن مجھے اتنا ضرور پتہ ہے کہ انہوں نے اپنی مخالف لابی سے ڈیل صحیح کیا ہے۔حالانکہ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ میرے خلاف کوئی لابی نہیں ہے۔جس پر میں نے عثمان بزدار سے کہا تھا کہ آخر بیوروکریٹ آپ کا فون سننے گا؟ پرویز الہی کا فون سننے گا یا پھر علیم خان اور چوہدری سرور کا فون سنے گا۔

(جاری ہے)

جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ کام سب کا ہو گا لیکن ہو گا میرے دفتر سے۔اور جو کام میرے دفتر سے ہوگا اس میں قاعدہ اور قانون چلے گا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے اپنی گفتگو میں سب وزراء کی تعریف کی لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ ان سب کا کام میرے آفس سے ہی ہو گا اور انہوں نے اپنی گفتگو میں پنجاب کی بڑی بڑی شخصیات کو دھبڑ دھوس کر دیا اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اتنے بھی سادہ نہیں ہیں۔

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سادگی کی بہت مثالیں دی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ بغیر پروٹوکول کے سفر کرتے ہیں اور جہاں بھی جائیں لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں۔تاہم وہیں ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ فائلیں نہیں پڑھ سکتے اور دستخط نہیں کر سکتے۔تاہم اس تمام تنقید کے باوجود بھی وزیراعظم عمران خان ان کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔