فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی ریلیز کو 3 سال مکمل

منگل 13 نومبر 2018 12:14

فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی ریلیز کو 3 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور سونم کپور کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی ریلیز کو 3سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کے گانے کی تیاری کی تصویر اور وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی عکسبندی کے دوران بہت مزا آیا اور اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ کل کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گانے کا میوزک آج کے گانوں سے مشکل ہے۔ سونم کپور جلد ہی اپنی نئی فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔