رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی دعوت ولیمہ کی تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں ہو گی

منگل 13 نومبر 2018 12:20

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی دعوت ولیمہ کی تقریب 28 نومبر کو ممبئی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بالی وڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی دعوت ولیمہ کی تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون 14اور 15نومبر کو اٹلی کے مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ممبئی واپس پہنچیں گے جہاں ان کے ولیمے کی 2 تقاریب ممبئی اور بنگلور میں منعقد کی جائیں گی جن میں سے جوڑی کے ممبئی میں 28 نومبر کو ہونے والے ولیمے کے کارڈ کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں لکھا ہے کہ دیپیکا اور رنویر کی شادی کی خوشی میں ان کے ولیمہ میں شرکت کی درخواست ہے جو 28 نومبر کو ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل گرینڈ حیات میں رات 8بجے شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آرہی تھیں کہ رنویر اور دیپیکا کے ولیمے کی تقریب یکم دسمبر کو ہوگی۔