مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار

منگل 13 نومبر 2018 12:52

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے تازہ اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 21900کیوسک اور اخرج 59000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد6200 کیوسک اور اخراج6200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد11700کیوسک اور اخراج23000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد10500کیوسک اور اخراج4000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1465.52 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.906 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1148.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.706 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :