بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک

کشتی کی غرقابی کا یہ واقعہ ترک صوبے ازمیر کے بندرگاہی شہر ڈیکلی کے قریب پیش آیا،دومہاجرین نے تیر کرجان بچائی

منگل 13 نومبر 2018 12:57

بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ترکی سے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل تھے۔ کشتی ڈوبنے کے بعد دو مہاجرین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی سے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔

اس حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل تھے۔ اس کشتی پر پندرہ مہاجرین سوار تھے، جن میں سے چودہ افغان شہری جب کہ ایک ایرانی تھا۔ کشتی ڈوبنے کے بعد دو مہاجرین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ تین دیگر کو ترک کوسٹ گارڈز نے بچا لیا۔ پانچ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی کی غرقابی کا یہ واقعہ ترک صوبے ازمیر کے بندرگاہی شہر ڈیکلی کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :