حوثی ملیشیا شہریوں کو مسلسل انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، عرب اتحاد

حوثیوں نے شہر میں مختلف سیاست دانوں ، سماجی اور عسکری شخصیات کے ملکیتی 235 مکانوں پر قبضہ کر لیا ،ترجمان

منگل 13 نومبر 2018 13:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا نے یمن کے اہم شہروں میں سرکاری فوج کے خلاف لڑائی میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ انھیں برسرزمین مختلف محاذوں پر یمنی فوج سے لڑائی میں پے درپے شکست کا سامنا ہے۔دریں اثناء یمنی دارالحکومت صنعاء سے ملنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حوثیوں نے شہر میں مختلف سیاست دانوں ، سماجی اور عسکری شخصیات کے ملکیتی 235 مکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے الریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی ۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے کہا کہ حوثی باغی ملیشیا نے یمن کے اہم شہروں میں سرکاری فوج کے خلاف لڑائی میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ انھیں برسرزمین مختلف محاذوں پر یمنی فوج سے لڑائی میں پے درپے شکست کا سامنا ہے۔دریں اثناء یمنی دارالحکومت صنعاء سے ملنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حوثیوں نے شہر میں مختلف سیاست دانوں ، سماجی اور عسکری شخصیات کے ملکیتی 235 مکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔